”عوامی انصاف جماعت“ بھارتی اداکار کمل ہاسن نے بھی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) تامل فلموں کے سپر سٹار بھارتی اداکار کمل ہاسن نے گزشتہ روز اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا” مکال نیدھی میام“ اس پارٹی کا نام رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”عوامی انصاف کی جماعت“ پارٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمل ہاسن نے کہا کہ انکی جماعت ناانصافی کے خاتمے کی جدوجہد کریگی۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال بھی کمل ہاسن کی نئی جماعت کا خیرمقدم کرنے مدوراٹی پہنچے انہوں نے کہا کمل ہاسن کی جماعت عام آدمی پارٹی سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی کمل ہاسن نے سابق مسلمان بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام کے گھر جاکر ان کے بھائی سے آشیرواد لیا اور سیاسی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے عبدالکلام کی قبر پر پھول چڑھائے۔
کمل ہاسن

ای پیپر دی نیشن