تلہ گنگ(نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ نے کہا ہے کہ تلہ گنگ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا تلہ گنگ سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز مقدمات کی دیانتدارانہ تفتیش کو یقینی بنائیں، قانون کے تحت ملنے والی ذمہ داریوں کی ادائیگی صرف خوف خدانہ کو سامنے رکھ کرا نجام دی جائیں تو معاشرہ میں بہتری لا جا سکتی ہے ڈی پی او نے ٹمن کے رہائشی کی شکایت پربکری چوری کا پر چہ نہ دینے پر ایس ایچ او ٹمن اور محرر تھانہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔ تلہ گنگ شہر میں دکان میں گھسنے والے خنجر سے مسلح ملزمان کیخلاف بھی سٹی پولیس تلہ گنگ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی نے شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی موجودگی کی جانب توجہ دلانے پر اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ کی معاونت سے قانونی کارروائی کا یقین دلایا ۔