وزیر اعظم پو ٹھواری کوعلاقائی زبان کا درجہ دلوائیں ، ملک امریز حیدر

اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) راولپنڈی آرٹس کونسل میں علاقائی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر پوٹھوار سوسائٹز کے زیر اہتمام ایک سیمینار منعقد ہوا جسکی صدارت علی محمد خوشی نے کی مہمان گرامی ملک امریز حیدر ،جاوید بٹ،راجہ وحید قاسم ،کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر بابائے پوٹھوار بانی وچیئرمین تحریک صوبہ پوٹھوارملک امریز حیدر نے کہا کہ آج ہماری خوش بختی ہے وزارت عظمیٰ کا قلمدان ایک بار پھر سپوت پوٹھوار کے ہاتھ میں ہے آج ہم علاقائی زبانوں کے عالمی دن کے موقع پران سے اپیل کرتے ہیں کہ پو ٹھواری کو علاقائی اور مادری زبان کا درجہ دلوانے کے لئے قومی اسمبلی سے بل منظور کروائیں نادرہ سمیت پاکستان کے تمام اداروں میں مادری زبان پو ٹھواری کا خانہ ہونا چائیے خطہ پوٹھوار کی ایک الگ پہچان اور تشخص ہے اور ہماری زبان بھی الگ ہے پارلیمنٹ خطہ پوٹھوار کی چھاتی پر بنایا گیا ہے خطہ پوٹھوارہماری پہچان ہے اور ہم اپنی پہچان کو قائم رکھنے اور آنے والی نسلوں کی بقاء کے لئے پو ٹھوار ی زبان کو مادری زبان کا درجہ دلوانے کے لئے اپنی جہدوجہدجاری رکھیں گئے ۔

ای پیپر دی نیشن