انسانی جان کی قدر ومنزلت زندہ رہ کر ہی محسوس کی جاسکتی ہے،باسط زمان

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے کہا ہے کہ لائن سٹاف کو "اپنی جان کی حفاظت سب سے پہلے" کے سبق کو اپنی عملی زندگی کا بنیادی حصہ بنانا ہوگا کیونکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات انسانی غفلت کی بنا ء پر پیش آنیوالے جان لیوا حادثات کاجوازنہیںہوسکتے۔ انسانی جان کی قدر ومنزلت زندہ رہ کر ہی محسوس کی جاسکتی ہے، آئیسکو اپنے لائن سٹاف کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے انتہائی اقدامات سے گریز نہیںکرے گی۔، لائن سٹاف صارفین کی شکایات کے ازالے کے دوران اپنی ذمہ داریوں و فرائض کے متعلق جتنا زیادہ آگاہ ہوگا حادثات کی شرح بھی اتنی ہی کم ہوگی۔آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ سرکل ، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمنارز کا انعقاد کر وایا جائے جہاں لائن سٹاف کو سیفٹی قوانین کے متعلق لیکچر دئیے جائیں باقاعدہ ٹریننگ سیشنز کروائے جائیں اور فیلڈ میں ایسا ماحول پروان چڑھایا جائے کہ لائن سٹاف حفاظتی آلات کے بغیر کام کو گناہ سمجھنا شروع کردے۔ آئیسکو چیف نے مزید کہا ہے کہ لائن سٹاف دوران ڈیوٹی اپنی جان کی حفاظت کا خو د ذمہ دار ہے ضروری میٹریل ، حفاطتی آلات اور حفاظتی تدابیر اپنائے بغیر برقی لائنوںپر کام کرنا صریحاََ خودکشی اور حادثات کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔

ای پیپر دی نیشن