اسلام آباد(نا مہ نگار)وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ ) محمد شفیق ، ہلال امتیاز (ملٹری ) کو فروری 2018 میں بحریہ یونیورسٹی کا نیا ریکٹر مقر ر کر دیا گیا ۔ جو 36 بر س کی شاندار سروس کا پس منظر رکھتے ہیں ۔ وہ پاکستان اور بیرون ممالک سے مینجمنٹ اور سٹریٹجک سٹڈیز میں ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے حامل ہیں ۔ بحریہ یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر ز نے اپنے 38 ویں اجلاس میں بحریہ یونیورسٹی آرڈ یننس ، حکومت پاکستان کے مطابق انہیں ریکٹر بحریہ یونیورسٹی تعینات کیا ۔ بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) محمد شفیق ، ہلال امتیاز (ملٹری) نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ طلبہ کی ریسرچ کی صلاحیتوں کو اُجا گر کنے کیلئے ہم ہر طر ح کے اقدامات کریں گے ۔ جو انہیں پر یکٹیکل پر اجیکٹس کیلئے اپنے تعلیمی علم کو استعمال کرنے کے قابل بنائیں گے جس کیلئے ہمیں یونیورسٹی اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان تعلقات استوار کرنے ہوں گے ۔