لاہور (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لےگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزےراعظم مےاں محمد نوازشرےف کی صاحبزادی مرےم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں، انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔ مریم نواز نے حلقہ این اے 120کے علاقہ بند روڈ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔ مریم نے چنے اور پٹھورے کا ناشتہ کیا، ریڑھی والا پیسے لینے سے انکار کرتا رہا مگر مریم نواز نے اسے ایک ہزار روپے دئیے ۔مریم نواز نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عقلمندوں کی عقل پر حیرانی ہے، اس کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنا کہوں یا خود کو دھوکہ دینا؟ کیا اس فیصلے کے بعد پارٹی نواز شریف کو لیڈر ماننا چھوڑ دے گی۔ شیرو گھبرانا نہیں یہ زیادتیاں نواز شریف اور ن لیگ کو اور اوپر لے جائیں گی۔
مریم نواز
مریم نواز