;سپریم کورٹ نے ریفرنسز یکجا کرنے کیلئے نوازشریف کی اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کے تین نیب ریفرنس یکجا کرنے کے حوالے سے انٹراکورٹ اپیل کو مسترد کرتے ہوئے خارج کردی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وکیل عمرریاض عدالت (چیمبر) میںپیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے مختصر سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دیں۔ سابق وزیراعظم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف 2 دسمبر کو دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، اپیل کی سماعت بھی چیف جسٹس نے ان چیمبر کرنے کے بعد نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج شریف خاندان کے خلاف دائر ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہوں کے ویڈیو لنک پر بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے، احتساب عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کوبھی ریکارڈ سمیت آج طلب کررکھاہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ اہلیہ کی بیماری کو ملزم کی عدالت میں حاضری سے استثنی کا جواز نہیں ٹھہرایا جا سکتا جبکہ ویڈیو لنک بیان کے موقع پر لندن جا کر اٹارنی مقرر کرنے کا جواز بھی قابل قبول نہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی کیمو تھراپی کے چھ سائیکلز مکمل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق مریضہ کی بیماری پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ/اپیل مسترد

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...