لاہور (صباح نیوز) پنجاب کے رکن اسمبلی عطا محمد مانیکا، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن)کے پلیٹ فارم سے نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے عطا مانیکا کا کہنا تھا انہوں نے الیکشن (ن) لیگ کی وجہ سے نہیں جیتا، وہ ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑ کر جیتتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ لےکر الیکشن جیتا۔ ان کا کہنا تھا وہ آئندہ (ن)لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا 'مسلم لیگ (ن)میں گدھے گھوڑے میں فرق نہیں ہے، یہاں صرف حرف خوشامد ہے'۔
عطا مانیکا