کراچی (نیوز رپورٹر)جے یوآئی کے تحت 22مارچ کوباغ جناح کراچی میںمولانا فضل الر حمن کی زیر صدارت منعقد ہونے والی ’’اسلام زندہ باد کانفرنس‘‘ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور امت مسلمہ کے لیے تازہ ہوا کاجھونکا ثابت ہوگی۔یہ بات جے یو آئی ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات سید نعیم شاہ نے پٹیل پاڑہ میں عوامی رابطہ مہم کے کے دوران مختلف برادریوں کے وفود سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہاکہ کانفرنس ثابت کرے گی کہ آئندہ انتخابات میں میں دینی جماعتیں پاکستان میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھریں گی ۔اسلام زندہ بادکانفرنس میں ملک بھرسے علماء کرام اور دانشور اسلامی اسکالرز شریک ہونگے۔