ونٹر اولمپکس گیمزغ ناروے تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے‘13 گولڈ سمیت33 میڈلز

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریامیں جاری ونٹر اولمپکس میںمیڈلز ٹیبل پر ناروے کی حکمرانی برقرار ہے۔ ناروے13سونے ‘11چاندی اور 9کانسی کے تمغے جیت کر پہلے نمبرہے ۔ جرمنی سونے کے بارہ ‘چاندی کے سات اور کانسی کے پانچ تمغے جیت کر دوسرے نمبر پر ہے ۔ کینیڈا سونے کے9 ‘چاندی کے 5 اور کانسی کے سات تمغے جیت کر تیسرے نمبر پرہے۔ ہالینڈ سونے کے6 ‘چاندی کے چھ اور کانسی کے چار تمغے جیت کر چوتھے نمبر پر ہے ۔امریکہ سونے کے چھ ‘چاندی کے چار اور کانسی کے چھ تمغے جیت کر پانچویں نمبر پر آگیا ۔ فرانس سونے کے پانچ ‘چاندی کے چار اور کانسی کے پانچ تمغے جیت کر چھٹے نمبر ہے۔ سویڈن نے سونے کے چار ‘چاندی کے چار جنوبی کوریا نے سونے کے چار ‘چاندی کے تین اور کانسی کے دو‘آسٹریا نے سونے کے چار ‘چاندی کے دو اور کانسی کے چار ‘جاپان سونے کے تین ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے تین ‘اٹلی نے سونے کے تین ‘چاندی کے دو اور کانسی کے چار‘سوئٹزر لینڈ نے سونے کے دو ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کا ایک تمغہ جیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...