ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی شرح میں 24 فیصدریکارڈ اضافہ

Feb 22, 2018

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء میں 15 فروری 2018ء تک 2 لاکھ 40 ہزار زائد ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں 15 فروری 2018ء تک 1.238 ملین ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9 لاکھ 98 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے تھے۔ اس طرح گرشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 2 لاکھ 40 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں