نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے نہیں نکا لا جا سکتا،ن لیگ رہنما

Feb 22, 2018

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عوام کے دلو ں سے نہیںنکا لاجا سکتا وہ بدھ کو کراچی پریس کلب پر نوا ز شریف کی حمایت میں ہو نے والے مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے اس مو قع پر راجہ انصاری ،اسد عثمانی ،احسن زبیر کمیل ،درس کو ہستانی دوسرے رہنما اور کارکن مو جو د تھے انہو ں نے نوا ز شریف کی حمایت میں نعرہ بازی کی۔اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے اسد عثمانی نے سپر یم کو رٹ سے درخواست کی کہ وہ فیصلہ پر نظر ثانی کر ے انہو ں نے کہا کہ ظلم کے ضا بطے منظور نہیں ، راجہ انصاری نے کہا نو از شریف نے ہی عدلیہ بحال کرائی تھیدریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن)کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری خواجہ طارق نذیر اور مسلم لیگ ن سندھ علماء مشائخ ونگ کے صدر اظہر ہمدانی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں سے ملک کے مقبول ترین رہنما کو سیاسی میدان سے باہر نہیں کیا جاسکتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف ملک کی جمہوری قوتوں کے سرکا تاج بن گئے ہیں۔مسلم لیگ کو دبانے کی جتنی بھی کوشش کی جائے گی وہ عوامی عدالت سے اتنی ہی زیادہ سرخرو ہو کر نکلے گی۔دلوں پر راج کرنے والے نواز شریف تاحیات مسلم لیگ کی رہبری اورقیادت کرتے رہیں گے۔ملک کی بقا کے لیے تمام اداروں پر لازم ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ تسلیم کرتے ہوئے اس کے فیصلوں کو بھی تسلیم کریں۔بدھ کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ملک کا سب سے سپریم ادارہ ہے۔پارلیمنٹ سے کی گئی قانون سازی کو ایک لمحے میں ختم کردینا عوام کے ووٹوں کے تقدس کی پامالی ہے۔

مزیدخبریں