واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پارک لینڈ سے آنے والے طلبا نے فائرنگ کیخلاف فلوریڈا کے گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دیدیا۔ سٹاف نے یہ کہہ کر ملاقات کرانے سے انکار کیا کہ گورنر مصروف ہیں۔ گورنر ہائوس میں شرم کرو کے نعرے گونج اٹھے۔ طلبا نے اسمبلی کے سامنے جلسہ شروع کردیا۔ فائرنگ کے واقعات پر قابو نہ پایا تو ووٹ کے ذریعے نکال باہر کریں گے، طلبا نے وارننگ دے دی۔