واٹرکمیشن کا متوقع دورہ، ڈگری انتظامیہ متحرک، تالاب صاف کردیئے

Feb 22, 2018

ڈگری (نامہ نگار ) سپریم کورٹ کی جانب سے بنائے گئے واٹر کمیشن کے سربراہ ریٹائیر جسٹس امیر مسلم ہانی کی ڈگری میں متوقع آمد کی اطلاع. دو دن سے ٹاؤن انتطامیہ متحرک تالابوں کی دن رات دیکھ بھال اور صفائی. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پینے کے پانی میں فضلے ثابت ہونے پر واٹر کمیشن تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی ریٹائر جسٹس امیر مسلم.ہانی کے سپرد کی گئی امیر مسلم ہانی دو دن سے ضلع میرپورخاص کے تالابوں کے دورے پر ہیں جس کی اطلاع ملتے ہی ڈگری ٹاؤن کمیٹی کی انتظامیہ اور متعلقہ آفیسر حرکت میں آگئے اور پورا عملہ واٹر سپلائی اسکیم پر پہنچ گیا. دو دن دن رات لگا کر عملے کی جانب سے تالابوں کے چاروں اطراف سے جھاڑیاں صاف کردی گئیں اور ساتھ ہی تالاب کے پانی میں کچرے کو ہنگامی بنیادوں پر نکالا گیا. واٹر سپلائی اسکیم پر واقع پانی کی ٹنکی کی بھی سنی گئی اور اسکے کمزور ہوتے پلرز کی بنیادوں کو سیمنٹ لگا کر چونا بھی کردیا گیا تھا. واٹر سپلائی پر لگی مشینوں کی بھی صفائی کی گئی اور ساتھ این جی او کی جانب سے لگایا گیا کئی ماہ سے بند آر او پلانٹ بھی این جی او کی جانب سے فعال کردیا گیاہے۔ جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی ڈگری کا دورہ کیے بغیر بائی پاس سے نوکوٹ روانہ ہوگئے امیر مسلم ہانی کی نوکوٹ روانگی خبر ملتے ہی آفیسر نے شکر کا کلمہ پڑھا. ساتھ ہی جسٹس (ر) امیر مسلم ہانی کی ڈگری کی متوقع آمد کی اطلاع پر تعلقہ ہسپتال ڈگری میں بھی دوڑیں لگ گئیں ? تعلقہ ہسپتال میں ہنگامی صفائی ستھرائی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں