ہمارے دروازے کھلے ہیںاور رہیں گے :کنور نوید جمیل

Feb 22, 2018

کراچی (خصوصی رپو رٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کہاہے کہ ڈیڈلاک کوختم کرنے کے لئے مفاہمت کی کوششیںآج بھی جارہی ہیں،ہمارے دروازے مفاہمت کے لئے آج بھی کھلے ہیںاورآئندہ بھی کھلے رہیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادمیںرابطہ کمیٹی کے ارکان خالد سلطان ،ابوبکرصدیق، اسلم آفریدی،ارشدحسن اورفیصل سبزواری کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوںکوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اگرپی آئی بی سے مثبت سگنل ملتاہے توہم ڈاکٹر محمدفاروق ستاربھائی کو5؍ فروری کی پوزیشن پرواپس لانے کاتیارہیں،ہم محبت کاسلسلہ وہیںسے شروع کرینگے جہاںسے سلسلہ ٹوٹاتھااوررابطہ کمیٹی کے فیصلوںکو Reveiw کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستاربھائی کابیان پڑھاجس میںانہوںنے کہاکہ ایک ہفتے سے مفاہمت کی کوشش کررہاہوںتاہم بہادرآبادوالوںکی جانب سے جواب موصول نہیںہوا۔انہوں نے کہاکہ میڈیاگواہ ہے کہ5فروری سے اب تک ہمارے درجنوںوفود پی آئی بی گئے اورآئندہ بھی جانے کوتیارہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیںاور تمام رنجشیں ختم کرکے 5فروری والی پوزیشن پرجمع ہوتے ہیں5فروری سے آج تک تمام تلخیوںکوختم کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر محمد فاروق ستاراجازت دیںہم پی آئی بی جانے اورانہیںساتھ لیکرآئینگے۔انہوںنے کہاکہ جب ہمیںمثبت جواب ملے گاہمیںپی آئی بی جانے میںکوئی عارنہیںبلکہ خوشی ہوگی۔

مزیدخبریں