احسن اقبال سے چینی سفیر ژائو ژیانگ کی ملاقات دوطرفہ دلچسپی کے امور‘ سی پیک پر تبادلہ خیال

Feb 22, 2018

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)وزیر داخلہ احسن اقبال سے چینی سفیر ژائو ژیانگ نے ملاقات کی۔ دوطرفہ دلچسپی کے امور زیر غور آئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے۔ سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ پاکستان میں مقیم چینی باشندے قومی ترقی میں شریک ہیں۔ چینی شہریوں کو سخت سکیورٹی فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔ سی پیک علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث ہے۔ چینی سفیر نے سکولز کو شمسی توانائی فراہم کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں