بھارتی افواج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا ہے.بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کی سول آبادی کو نشانہ بنایا .بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مدارپور سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بائیس سالہ نوجوان شہید ہوگیا ، فوری طور پر نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرادی ہیں تاہم بھارتی فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے اور لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔
لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی،ایک نوجوان شہید
Feb 22, 2018 | 13:32