یہ شک کی بنا پر تو قاتل کے ملزم کو چھوڑ دیتے ہیں مگر شک پر وزیراعظم کوگھربھج دیتے ہیں:جاوید ہاشمی

Feb 22, 2018 | 15:02

ویب ڈیسک

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماجاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  عدلیہ کا وقار مٹی میں ملتا دیکھ رہا ہوں،یہ فیصلے کی جنگ یہیں ختم نہیں ہوگی . یہ میاں صاحب کو جیل میں ڈالیں گے،میں  عدالت  کے فیصلے پر تبصرے کا حق رکھتا ہوں،مجھے عمران خان نے بتایا تھا سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنا تھا،چیف جسٹس مانتے ہیں وہ ایک دوبار عمران خان سے مل چکے ہیں،یہ شک کی بنیاد پر قتل کاملزم چھوڑ دیتے ہیں،لیکن شک کی بنیاد پر وزیراعظم کو گھر بھیج دیتے ہیں۔جمعرات کو ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف جو قربانی دے رہے ہیں بڑی قربانی ہے ،عمران خان ایسی قربانی نہیں دے سکتے، انہوں نے سپریم کورٹ کے سب ججوں کی چھٹیاں کینسل کر دیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے چار سال رابطہ نہیں رکھا میں اکیلا جنگ لڑتا رہا،میں نے اپنے آپ کو قربان کر کے ن لیگ کو بچا لیا ہے۔جاوید ہاشمی نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ بابا رحمتے آپ بابا رحمتا نہیں زحمتے ہیں۔سابق رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے کہا میں جیل جاں میں مارا جاں مگر آئینی جنگ لڑوں گا،اس تحریک کو چلانا ان کی ذمہ داری ہے ان کو بیٹھنا نہیں چاہیے،میں نے کہا میاں صاحب جب ایسا کریں گے میں آپ کے ساتھ مل کر لڑوں گا اورجب تک آئین کی بالادستی کو جج ،جرنیل سیاست دان نہیں مانے گے تب تک ملک چل نہیں سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان سے کہتا ہوں تمارا ملک جل رہا ہے،فوجی جرنیلوں نے آئین کے پرخچے اڑا دیئے ہیں،جمہوریت کو سب سے بڑا نقصان اس فیصلے سے ہو ا ہے،ملک میں ٹینک نہ لائے جائیں اس سے نقصان ہو گا،جنھوں نے ایک لاکھ چھبیس ہزار ووٹ دیئے ہیں اس کو منہ پر مار دیا ہے۔

مزیدخبریں