شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں,مارشل لا کےجھولے میں پلنے والےجمہوریت کادرس دےرہے ہیں:فواد چوہدری

Feb 22, 2018 | 15:18

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں.شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے.پیراگون ہا ﺅ سنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے، احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پپو، آپا اور پاپا کا ایک ٹرائنگل ہے، مریم کے پاپا سارے جہان کی سازشیں بتارہے ہیں، صرف ایک سازش مریم، پپواور پاپا کے اکا ﺅ نٹ میں 3 ہزار کروڑ روپے کیسے آئے نہیں بتارہے، چھوٹے پپو نے انٹرویومیں کہا کہ میں طالب علم ہوں اور کروڑوں کا گھر لے لیتاہے ۔فواد چوہدری نے کہا کہ مارشل لا کے جھولے میں پلنے والے جمہوریت کا درس دے رہے ہیں، شاہد خاقان کاغذی وزیراعظم ہیں اصل وزیراعظم فواد حسن فواد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعدرفیق، احدچیمہ سمیت 5 رکنی گروہ شہبازشریف کے فرنٹ مین ہیں، پورے پاکستان کو معلوم ہے پیراگون ہا ﺅ سنگ سوسائٹی کا مالک سعد رفیق ہے جب کہ احد چیمہ تو وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔

مزیدخبریں