نواز شریف نےفوج سےبچنے کےلئے بھارتی وزیراعظم مودی سےخفیہ ملاقات کی:عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے کہا  ہے کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کی،نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں،ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی کرپشن کو بچانے کے لئے بیرونی عناصر کی مدد لے رہے ہیں اور باہر بیٹھی لابی کو خوش کرنے کے لئے ختم نبوتۖ کے قانون کو تبدیل کیا گیا، وفاقی وزیرِ قانون نے 2 مرتبہ اسمبلی میں کہا کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی، اس حوالے سے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی اور جو غلطی 48 گھنٹے میں عوام کے سامنے آنی چاہئے تھی وہ اب تک سامنے نہیں آئی،  ختم نبوت سے متعلق حلف میں تبدیلی اس لیے منظر عام پر نہیں آسکی کیونکہ اس کی منصوبہ بندی انتہائی منظم انداز میں کی گئی۔ قوم حلف تبدیلی کی رپورٹ کے انتظار میں ہے اور اس غلطی کو کبھی نہیں بھولے گی۔عمران خان کا کہنا  تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے بھی رپورٹ منظرِ عام پر نہیں لائی جارہی کیوں کہ اس میں بھی انکشاف ہوا تھا کہ نوازشریف فوج سے بچنے کے لئے نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کرتے رہے ہیں اور بھارت پاک فوج کے حوالے سے کیا کہتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن