وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سعدرفیق کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں اعصاب اور عزائم کا مقابلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن)ہی جیتے گی، آئندہ عام انتخابات میں ہماری دو تہائی اکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ہے۔انشا اللہ مسلم لیگ ن ھی جیتے گی اگلے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی دو تہااکثریت کا خوف مخالفین اور سازشیوں کے اعصاب پر سوار ھے. قانون شکن اور لٹیرے ھم پر الزام عائد کرتے ھیں۔سعد رفیق نے کہا کہ قانون شکن اور لٹیرے ہم پر الزام عائد کرتے ہیں اللہ انہیں ہدایت دے.بہت جلد سازشی عناصر بینقاب اور مکافات عمل کا شکار ہوں گے۔سازشی بے نقاب ھونگے اور مکافات ِ عمل کا شکار بھی اللہ کریم انھیں ھدایت عطا فرمائیں۔