اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ غیر ترقیاتی اخراجات پرقابو، ترقیاتی کام پر توجہ اور سماجی شعبے کی بجٹ میں بہتری لانا نئی حکمت کا حصہ ہوں گے۔ آئندہ مالی سال کی وفاقی وصولیاں چھ سو ستائیس بلین روپے متوقع ہیں۔ صوبائی ٹیکس کی مد میں وصولیاں ایک سو پچاسی بلین روپے متوقع ہیں جبکہ سات ماہ میں نوے بلین روپے کی رکوری ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ رواں سال سندھ حکومت کے پی ایس ڈی پی نے دو سو چوالیس بلین روپے مختص کیے ہیں۔ جس میں دو سو چار بلین روپے کیپٹل اور چالیس بلین روینیو کے لیے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اخراجات ساڑھے بہتر بلین روپے ہیں جو جاری رقم کا نصف حصہ ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ نئی بجٹ حکمت عملی میں خواتین، نوجوانوں اور کھیل پر بھی توجہ دی جائے۔