پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب کی عادت نہیں، انہیں پاناما کا نہیں بلکہ 30سال کا حساب دینا ہے، نوازشریف ڈرامے بازی میں ماہر ہیں، ہائی جیکنگ اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرکے ڈرامے بازی کی، نوازشریف کیا سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں ،ہم انصاف اور مساوات پر مبنی معاشرہ چاہیے، ہم جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں چاہتے، نواز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ کا ٹکرا ئوچاہتے ہیں،نواز شریف ملک کو آئینی بحران کی طرف لے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن نے جان بوجھ کرمشکل صورتحال پیدا کی ۔ لاہورکے علاقے ماڈل ٹاون میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے چار سال دیکھا جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو اس وقت ووٹ اور پارلیمنٹ کی کیا حیثیت رکھی، اب وہ پارلیمنٹ کی بات کررہے ہیں لیکن عوام سب جانتے ہیں، عوام انہیں الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پروپیگنڈے کے استاد رہے ہیں وہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں محاذ آرائی چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں آئینی بحران اور سسٹم میں گڑبڑ ہو لیکن ہم پر امید ہیں کہ نظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، نواز شریف کو احتساب کی عادت نہیں، انہیں پاناما کا نہیں بلکہ 30 سال کا حساب دینا ہے، نوازشریف ڈرامے بازی میں ماہر ہیں، ہائی جیکنگ اور سپریم کورٹ پر بھی حملہ کرکے ڈرامے بازی کی، نوازشریف کیا سمجھتے ہیں کہ عوام بے وقوف ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ا حتساب ہوگا اور پانچ سال کا جواب دینا پڑے گا، نوازشریف کے ساتھ مشرف کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے، سب کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کا نااہلی کا فیصلہ ماننا پڑے گا، کسی ایک آدمی کے لئے قانون تبدیل نہیں کیا جاسکتا،نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی کومشورہ دیا تھا کہ عدالت کا فیصلہ مانیں اوراستعفی دے کر گھر جائیں اب نوازشریف کو اپنے مشورے کا پاس رکھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے جان بوجھ کر خود کومشکل صورتحال میں ڈالا، جعلی تبدیلی کی سیاست نہیں بلکہ ملک میں صرف جمہوریت چاہتے ہیں،آئندہ انتخابات میں عوام نوازشریف کو الیکشن میں بھرپور شکست دیں گے، انہیں عدالتوں اور عوام کی طرف سے بھی سزا ملے گی ، انصاف اور مساوات پرمبنی معاشرہ چاہتے ہیں جب کہ اقتدارمیں آئے تو کسانوں کو طاقت ور بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تباہ کردیا گیا، غریبوں کا حال برا ہے، پیپلزپارٹی ہی پنجاب کو ترقی پسند بناسکتی ہے۔پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے۔