اگر قوم کی حمایت حاصل رہی تو سارے کا سارا پی ایس ایل پاکستان میں کھیلا جائے گا : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی قوم کی دعاﺅں کی بدولت یہ ایونٹ کرانے میں کامیاب ہوئے، پہلے میچ اور افتتاحی تقریب کے سارے ٹکٹس بک چکے ہیں، اس سال چھے ٹیمیں کھیل رہی ہیں, اس موقع پر پی ایس ایل خاندان کے نئے رکن ملتان سلطانز کو خوش آمدید کہتے ہیں، پچھلے سال چوبیس میچز ہوئے جبکہ رواں سال چونتیس میچز ہوں گے. انہوں نے کہا کہ پانچ سو انٹرنیشنل ٹیکننیشنزاور آرٹسٹوں نے افتتاحی تقریب کیلئے کام کیا جبکہ ایک سو سے زائد پلیئرز، کوچز اور دیگر سٹاف پی ایس ایل تھری کا حصہ ہیں.
چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ پی ایس ایل نہ تیرا ہے نہ میرا ہے، یہ سارے پاکستان کا ہے، پوری قوم مل کر اس اثاثے کی حفاظت کرے کیو نکہ سب لوگ مل کر اسے اپنا سمجھیں گے تو یہ باقی رہے گا، اگر قوم کی حمایت حاصل رہی تو سارے کا سارا پی ایس ایل پاکستان میں کھیلا جائے گا 

ای پیپر دی نیشن