پابندی سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا: ترجمان جماعتہ الدعوہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعة الدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پابندی عائد کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بیرونی دباﺅ پر کئے گئے اس فیصلہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ کشمیریوں کے حق میں مضبو ط آواز بلند کرنے کے جرم میں جماعة الدعوة پر پابندی لگائی گئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پر پہلے بھی بھارتی مطالبہ پر پابندیاں لگائی گئیں لیکن پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں نے اپنے فیصلوں میں واضح طور پر قرار دیا جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن دونوں پرامن جماعتیں ہیں اور انہیں ملک میں رفاہی، فلاحی اور دعوتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہا جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے پہلے بھی بیرونی دباﺅ پر لگائی گئی پابندیوں کیخلاف عدالتوں سے رجوع کیا اب بھی عدالت جائیں گے اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ترجمان نے کہا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اس وقت زبردست عروج پر ہے اور پوری کشمیری قوم پاکستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔
جماعة الدعوة

ای پیپر دی نیشن