ڈنگہ+ گجرات (نامہ نگاران) محلہ شیر شاہ ڈنگہ کے ایک 40 سالہ شخص فیاض ولد نادر نے گھریلو ناچاقی پر گزشتہ روز اپنی بیوی نازیہ کو ڈنڈوں کے وار اور 2بیٹیوں 15 سالہ زرقہ اور 8 سالہ آمنہ اور ایک بیٹے 5 سالہ سمیع اللہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا، خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خود سوزی کر لی۔ مقتولہ نازیہ کے والد منیر احمد کی رپورٹ پر تھانہ ڈنگہ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے کھاریاں ہسپتال بھیج دیا گیا ڈی پی او گجرات اور ڈیایس پی کھاریاں بھی موقع پر پہنچ گئے۔ 3بچے ننھیال ہونے کی وجہ سے بچ گئے ہیں۔
4 قتل