کپل شرما‘ محبوبہ مفتی کو بھی غدار قرار دیدیا گیا

نئی دہلی /سری نگر(آئی این پی) سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی حمایت کرنے والے دوستوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتہا پسندوں نے انہیں بھی غدار قرار دیدیا ۔کامیڈین کپل نے کہا تھا سدھو پاجی دہشتگردی کےخلاف حکومتی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں انہیں شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں۔ ادھر جنگی جنون میں مبتلا بھارتی میڈیا نے مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو پاکستان کا حمایتی قرار دیتے ہوئے غدار قرار دے دیا۔ محبوبہ مفتی نے پلوامہ حملے کے بعد مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان جوہری ملک ہے اس لیے بات چیت سے ہی مسائل کا حل نکالنا چاہیے، جنگ کا سوچنے والے پاگل اور جذباتی ہیں۔
غدار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...