لاہور(وقائع نگار خصوصی) جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کو چیئرمین واٹر کمشن پنجاب مقرر کرتے ہوئے کمشن کا سیکرٹریٹ لاہور ہائیکورٹ میں بنانے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق پنجاب میں پانی کو محفوظ کرنے کیلئے واٹرکمشن تشکیل دیاگیا ہے۔ کمشن سندھ طرز کے واٹر کمشن کے طور پر کام کرے گا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ چیئرمین واٹر کمیشن کا فوری سیکرٹریٹ بنوائیں۔ ایڈووکیٹ رافع عالم واٹر کمشن کے ممبر ہوں گے ۔جبکہ تمام سرکاری ادارے چیئرمین واٹر کمشن کو مکمل معاونت فراہم کریں گے ۔ پنجاب واٹر کمشن مکمل بااختیار ہوگا ،واٹر کمشن پانی کو محفوظ کرنے اور نئے ذرائع پیدا کرنے سے متعلق سفارشات پیش کرے گا۔
واٹر کمشن