شاکر کی میت واپسی کیلئے حکومت مدد کرے : لواحقین قیدی کی شہادت پر پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

Feb 22, 2019

سیالکوٹ +اسلام آباد(نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) بھارتی جیل میں انتہا پسند ہندو¶ں کے تشدد سے شہید سیالکوٹ کے شہری کے لواحقین نے میت کی پاکستان منتقلی کیلئے حکومت سے مدد کی اپیل کی۔ شاکر عرف محمد الیاس کا تعلق ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گا¶ں جیسر والہ سے ہے۔ شاکر نے 1997ءمیں اسلام قبول کیا 2003ءمیں سرحدی علاقہ بجوات کے اکھنور اور پروگوال سیکٹر سے غلطی کے ساتھ بھارت میں داخل ہو گیا تھا جسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لیکر جے پور کی جیل میں قید کر دیا تھا۔پاکستان نے اپنے شہری کی بھارتی جیل میں شہادت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کے حکام نے معلومات طلب کیں۔ پاکستانی حکام کو بتایا گیا شاکر اللہ کی موت ٹی وی روم میں لڑائی کے باعث ہوئی ہے بھارتی میڈیا رپورٹس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ شاکر اللہ کو پتھر مار کر قتل کیا گیا۔ قیدیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی جیل حکام کی ذمے داری ہے۔ بھارتی حکومت اگر درست اقدامات کرتی تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا۔ بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی سکیورٹی یقینی بنائے۔کراچی سے نیوزرپورٹر کے مطابق شاکر اللہ کی لاش حوالگی کے لیے مقتول کے بھائی شہزاد خان نے کراچی پریس کلب کے باہر اہل خانہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے بھائی کے بہیمانہ قتل پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے۔

مزیدخبریں