راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے مےں دو نامعلوم حملہ آوروں نے ناکے پر متعےن پولےس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے کانسٹےبل محمد زعفران شہےد جبکہ سب انسپکٹر اور اے اےس آئی سمےت چار پولےس اہلکارشدےد زخمی ہوگئے فائرنگ کی زد مےں آنے سے اےک راہگےر بھی زخمی ہوگےا۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے پےدل فرار ہوگئے۔ سی پی او راولپنڈی عباس احسن دےگر افسران سمےت جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ اےس پی راول عثمان طارق بٹ نے انہےں فائرنگ اور اہلکاروں کے زخمی ہونے کے حوالے سے تفصےلات بتائےں جبکہ فائرنگ کے بعد علاقے کی بڑے پےمانے پر ناکہ بندی کردی گئی۔ تفصےلات کے مطابق جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قرےب صادق آباد چوک مےں سب انسپکٹر محمد اکرم پولےس ٹےم کے ہمراہ ناکے پر موجود تھے کہ نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے ناکے پر موجود پولےس پارٹی پر فائرنگ کردی جس سے سب انسپکٹر محمد اکرم ، ناکے پر مامور اہلکاران ساجد ،زعفران ، قمر صادق ، شہزاد شدےد زخمی ہوگئے جبکہ اےک راہگےر50 سالہ محمد نسےم بھی فائرنگ کی زد مےں آنے سے زخمی ہوگےا تمام زخمےوں کو طبی امداد کےلئے بےنظےر بھٹو ہسپتال منتقل کےا گےا جہاں کانسٹےبل زعفران نے داعی اجل کو لبےک کہا اور شہےد ہوگئے انہےں سےنے مےں دو گولےاں لگی تھیں۔ گلشن آباد میں ڈاکو¶ں نے واردات کے دوران نوجوان کو قتل کر دیا۔
راولپنڈی/فائرنگ