نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پلواما واقعے پر بدلے کا شور مچانے والے یاد رکھیں کہ پاکستان ایک نیوکلیئر طاقت ہے، کوئی مذاق نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج تیار ہے، پاکستان کو کوئی سرپرائز نہیں دیا جا سکتا، لائن آف کنٹرول کراس تو کریں، جم کر ردعمل آئے گا۔ جسٹس مرکنڈے کا مزید کہنا تھا یہ بھارتی رہنما¶ں کی نا اہلی اور بیوقوفی کا نتیجہ ہے کہ آج تمام کشمیری عوام بھارت کی مخالفت میں کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی اکثریت ہتھیار اٹھانے والوں کی حامی ہے۔ پلواما واقعے کے بدلے میں معصوموں کو مارکر بھارت پرامن کشمیریوں کو بھی تشدد پر اکسائے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے نے کہا کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعو¶ں کی کوئی حقیقت نہیں، اس بار بھارت سرجیکل سٹرائیک نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں سوئے ہوئے شخص کو طمانچہ مار کر بھاگ جانے کے سوا بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعو¶ں کی کوئی حقیقت نہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بدلے کا شور مچانے والے بتائیں کہ بھارت کیا ایکشن لے گا؟ معصوموں کا قتل عام، کیا یہ ہے بھارت کی بہادری؟
سابق بھارتی جج