بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاٹیں

مکرمی! بھارتی ایئر شو کے دوران دو طیارے ٹکرا کر تباہ ہو گئے لگتا ہے ہوائی باتوں کے ماہر اناڑی تو ہیں ہی اب پیدل سواری ثابت ہونے کو ہیں۔ جس ملک کے اسٹارز حکومتی عداوت کا شکار ہوں تو دنیا میں سفارت کاری کا پیغام کن الفاظ میں جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے عالمی عدالت سے بھارتی درخواست کلبھوشن یادیو کے حوالے سے مسترد کرنے کی استدعا کر دی ہے تو دوسری طرف پاکستانی وکیل نے بھارتی وکیل کوچاروں شانے چت کر دیا۔
اگرچہ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں وزیراعظم پاکستان دو ٹوک مؤقف اپنا کر واضح پیغام دے دیا کہ بھارت آنکھیں نہ دکھائے ثبوت لائے یہ اچھا فیصلہ ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو منہ کی کھانا پڑے گی تو دوسری طرف بھارتی فوج نے مودی کے حکم پر کشمیری مائوں کو ڈرانا، دھمکانا شروع کر دیا ہے واہگہ بارڈر پر سامان سے بھرے ٹرک روک کر کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے برآمدات پر ڈیوٹی میں بھی ظالمانہ اضافہ کر دیا جو ایک شرمناک عمل ہے۔ (ڈاکٹر مٹھو بھائی گکھڑ منڈی)

ای پیپر دی نیشن