پسرور (نامہ نگار) پسرور، ڈسکہ اور ظفروال کی حدود میں پاکستانی جنگی طیاروں کی آزمائشی پروازیں، طیاروں نے دوران پرواز جب آواز کی رفتار سے زائد رفتار کی تو فضا میں 3دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے مکانوں کے دروازے اور کھڑکیاں لرز گئیں۔ دھماکوں کی آوازوں سے لوگ گھروں سے باہر آگئے اور افواہوں کا سلسلہ پھیل گیا۔ ساﺅنڈ بیریئر کراس کیا جس سے دھماکے کی آواز آئی۔