لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن پر مالی بوجھ بن گیا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب نے سرکاری ڈاک کی فوٹو کاپیاں بھی پی ایچ ایف سے کرانا شروع کر دی ہیں۔ سپورٹس بورڈ پنجاب میں بچت مہم پر عمل کیا جا رہا ہے جس کے تحت کوئی چیز خریدی نہیں جا رہی۔