اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اختلافات کم‘اتفاقات زیادہ ہیں:سمیعہ راحیل قاضی

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) جماعت اسلامی کی رہنماسمیعہ راحیل قاضی نے کہا ہے کہ تمام اسلامی مکاتب فکر کے مابین اختلافات کم اور اتفاقات زیادہ ہیں ،فرقوں کے مابین 95فیصد مشترکات اتحاد و وحدت کے لیے اہم نکتہ ہیںسو اختلاف پیدا کرنے سے گریز کرنا چاہیے ، اسلامی قوتوں کو اپنی توانائیاں مجتمع کرنا ہونگی ۔انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روزجامعہ عروالوثقی سے ملحقہ جامعہ ام الکتاب کی پرنسپل سیدہ طیبہ نقوی کی قیادت میں جماعت اسلامی مرکز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پرناظمہ جماعت اسلامی ربیعہ طارق ، گل فرین اورزبیدہ طارق بھی موجود تھیں۔ سیدہ طیبہ نقوی نے کہا کہ حضرت فاطمتہ الزہرہ ؓکی حیات طیبہ دنیا بھر کی خواتین کے لئے رول ماڈل ہے۔

ای پیپر دی نیشن