مشائخ عظام خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرینگے:پیر ایاز ظہیر ہاشمی

Feb 22, 2019

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت مشائخ پاکستان کے سر براہ علامہ پیر ایاز ظہیر ہاشمی نے ملک بھر کے تمام آستانوں‘ خانقاہوں‘ درگاہوں کے پیران عظام صاحبزادگان‘ سجادگان خلفاء اور ان سے وابستہ مریدین کی نمائندہ جماعت ’’جمعیت مشائخ پاکستان‘‘ کو ازسر نو منظم کرنے فعال اور متحرک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشائخ عظام خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کریں گے اور قومی سیاست میں اپنا بھرپور انقلابی کردار ادا کریں گے۔ علامہ پیر ایاز ہاشمی نے کہا کہ مشائخ عظام پاکستان کو ’’کرپشن سے پاک‘‘ کرنے کے عزم کے ساتھ سیاست کے قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں