لاہور (پ ر) لاہور میں پانچویں سالانہ کنگسٹن کالج میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں دو سو سے زائد اساتذہ اورماہرین تعلیم نے حصہ لیا۔ کانفرنس کا مقصد ان اہم عوامل کو اجا گر کرنا تھا۔ جو سکولوں میں تعلیم اور تربیت کے دوران نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ کانفرنس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اساتذہ اور ماہرین تعلیم مل کر مختلف اور تخلیقی انداز میں سکولوں میں بچو ں کیلئے مختلف انداز میں کا م کریں۔ اور اپنے تعلیمی اداروں کو بیر ونی سطح پر نمایا ں انداز میں اجا گر کریں۔ کانفرس میں ماہرین تعلیم ٹینا حمید،ڈاکٹررخسانہ ضیاء ،ڈاکٹر فریحہ ظفر، ولید اقبال عتیق احمد ، نائلہ فرح ورکشاپس کی ریجنل مینجر عفت احمر، اور دیگر ما ہرین نے مختلف ورکشاپس میں اساتذہ کو نئی تحقیقات اور جدید ٹیکنالوجی کو سکولوں میں استعمال کرنے سے متعارف کر وایا۔