کوئٹہ: مشینری خریداری، سابق سیکرٹری لیبر سمیت متعدد ملزموں پر فرد جرم عائد

Feb 22, 2019

کوئٹہ (آئی این پی) احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج   منور احمد شاہوانی نے کڈنی سنٹر کے لئے مشینری کی خریداری و دیگر اور ورکرز ویلفیئربورڈ میں اختیارات سے تجاوز کر کے خلاف قانون بھرتیوں و دیگر کے ریفرنسز میں نامزد ملزموں سابق سیکرٹری لیبر /چیئر مین ورکرز ویلفیئر بورڈ خواجہ صدیق اکبر، سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ممتاز علی خان ، سابق صوبائی نمائندہ /ایڈمنسٹریٹرکڈنی سنٹر امیر محمد جوگیزئی و دیگر پر فرد جرم عائد کر دی جس پر ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا، بعدازاں عدالت نے اگلی سماعت پر گواہان استغاثہ کو طلب کرتے ہوئے ریفرنسز کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں