سعودی عرب، پاکستان کا پارلیمان میں روابط فعال کر نے پر اتفاق

Feb 22, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور سعودی عرب نے پارلیمان میں روابط فعال اور متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے حوالے پاکستانی سفارتخانے نے اس اہم معاملے پر کام شروع کر دیااور متعلقہ سعودی حکام سے رابطے میں ہے ۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی قیدیوں سے متعلق عنقریب قوم کو خوشخبری ملے گی، سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اس امر کا اظہار سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات میں سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ جمعرات کو سفیر راجہ علی اعجاز نے ان سے ملاقات کی ۔پاک سعودیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

مزیدخبریں