اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے برکت حسین قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کے قیدی طور خان کی اپیل کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے اپیل کی سماعت کی تو طور خان کی جانب سے جان محمد ایڈووکیٹ فاضل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ طور خان نے رفیق کی بیٹی سے کورٹ میرج کی ، رفیق اور برکت حسین کو قتل کسی اور نے کیا مگر قصور وار میرے موکل کو ٹھہرایا گیا ، جس جگہ برکت حسین کا قتل ہوا وقوعہ پر ان کے پیش کردہ گواہوں میں سے کوئی موجود نہیں تھا۔