بیروت (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)نے لبنانی حکام اور فلسطینی قوتوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا بائیکاٹ کردیا ۔حماس کے لبنان میں سیاسی شعبے کے رکن جھاد طہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ۔ فلسطین مذاکرات میں فلسطینی قوم کی تمام نمائندہ قوتوں کی شرکت ضروری ہے۔ تاکہ دونوں اقوام کے مفادات اور حقوق کا مکمل تحفظ کیا جاسکے۔ حماس رہنما نے فلسطین ۔ لبنان کے درمیان جامع مکالمے اور حقیقی معنوں میں بھائے چارے کی روں پروان چڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ جھادطہ نے کہا کہ ان کی جماعت اس وقت تک لبنان ۔ فلسطین ڈائیلاگ میں شرکت نہیں کرے گی جب تک تمام فلسطینی قوتوں کو اس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔
حماس نے لبنان،فلسطین مذاکرات کابائیکاٹ کردیا
Feb 22, 2020