دہشت گردی کے باعث 9 ہلاکتیں، جرمنی بھر میں فضا سوگوار، دعائیہ تقریبات

برلن (نیٹ نیوز)جرمنی میں گزشتہ شب ہاناؤ کے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پچاس سے زائد شہروں میں سیاستدانوں، شہریوں اور کلیسا کے نمائندوں نے دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے اسے دہشت گردی کی ایک وحشیانہ کارروائی قرار دیا۔ چانسلر انجیلا مرکل نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ادھر حساس مقامات پر سکیورٹی سخت کردی گئی۔ ہاناؤ میں ایک شخص نے دو حقہ بارز پر فائرنگ کرتے ہوئے 9 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ بعد ازاں مبینہ حملہ آور نے اپنی اور اپنی والدہ کی جان بھی لے لی تھی اور ان دونوں کی نعشیں ان ہی کے گھر سے برآمد ہوئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن