فریال تالپور کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پرنیب کو نوٹس ،جواب طلب

اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے بنک اکانٹس منجمد کرنے کے معاملے میں نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا ہے،تین مارچ تک نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔جمعہ کو فریال تالپور کی اپنے منجمد بنک اکائونٹس فعال کرانے کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ نیب کی طرف سے عدالت کو بتایا کہ فریال تالپور کے بنک اکانٹس منجمد کرنے کے لیے نیب روالپنڈی نے اسٹیٹ بنک کو خط لکھا،اسٹیٹ بنک کو لکھا گیا نیب کا خط عدالت میں پیش کردیا گیا، وکیل فریال تالپور چوہدری ریاض نے بتا یا کہ فریال تالپور کی دو بیٹیوں کے اکاونٹ بھی منجمد کردیے گئے، فریال تالپور کی بیٹیوں پر الزام نہیں تو پھر انکے اکانٹ کیوں منجمد کردیے گئے،احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا،تین مارچ تک نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی،کیس کی سماعت چار مارچ تک ملتوی ،فریال تالپور نے منجمد بنک اکانٹس فعال کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن