پولیس تربیتی نصاب میں فرسٹ ایڈ‘ آئی ٹی‘ اسلامیات و دیگر مضامین شامل

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان اور صوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، کمشنر لاہور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سی سی پی او ور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کرکٹ میچوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرکٹ ٹیموں اور شائقین کی سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس ، ڈولفن فورس، پاک آرمی اور رینجرز کے دستے تعینات کئے جائیں گے۔ کمیٹی نے پیش کردہ پنجاب پولیس ریفارمز کے تحت نئی پالیسی برائے ٹریننگ و امتحانات 2020ء کے مسودے پر مزید غور و خوض کا فیصلہ کیا۔ نئی پالیسی میں پولیس کے نئے تربیتی نصاب میں فرسٹ ایڈ، آئی ٹی، اسلامیات، مطالعہ پاکستان، اخلاقیات اور جنرل نالج کے مضامین بھی شامل کیے جا رہے ہیں جبکہ تفتیشی عمل کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہر ضلع میں انویسٹی گییشن سکول قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...