پنجاب: جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس کا منصوبہ، 50 کروڑ لاگت آئے گی

لاہور (نیٹ نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کے منصوبے کے تحت کوئی بھی مجرم قانون سے بچ نہیں پائے گا۔ صوبے بھر کے تمام جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس حاصل کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آٹومیٹڈ فنگر پرنٹ آئیڈنٹیفکیشن (اے ایف آئی ایس) منصوبے پر مجموعی طور پر 49 کروڑ 50 لاکھ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اب تک 39 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آ چکی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے مجرموں کی بیخ کنی کیلئے صوبے بھر کے جرائم پیشہ افراد کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ اس سلسلے میں صوبے بھر کی جیلوں، فورنزک سائنس ایجنسی کے سیٹلائٹ سٹیشنز میں نیا نظام نصب کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن