لاہور (خصوصی نامہ نگار) پولیو ویکسین حلال اور پولیو ٹیموں پر حملے غیر اسلامی، غیر شرعی اور غیر انسانی ہیں۔ والدین پر شرعی طور پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائیں۔ یہ بات ملک بھر کے علماء و مشائخ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں پولیو سے بچائو کیلئے آگاہی کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر علماء و مشائخ، آئمہ اور خطباء نے پولیو کے خاتمے تک اپنی جد و جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمٰن سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالحکیم اطہر نے لاہور، مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن ،قاری عصمت اللہ معاویہ ، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا حبیب الرحمٰن عابد نے فیصل آباد، مولانا عبد الکریم ندیم نے خان پور ،علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف نے ملتان،مولانا اسعد زکریا نے کراچی، قاضی مطیع اللہ سعیدی نے گجرات ،مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی نے ساہیوال،مولانا عثمان بیگ فاروقی نے شاہکوٹ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی ، مولانامحمد جابرنے ڈیرہ غازی خان، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان نے راوالپنڈی ، مولانا ابو بکر صابری نے اسلام آباد،، مولاناا حسان احمد حسینی نے ڈسکہ ، مولانا عبدالرئوف نے بہاولنگر ، مولانا فہیم الحسن فاروقی نے شیخوپورہ ،مولانا محمد یاسر علوی نے سمندری، مولانا عقیل احمد نقشبندی، مولانا عبد اللہ رشیدی نے قصور ، مولانا منیب الرحمان حیدری نے نارووال، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد زبیر کھٹانہ نے گوجرانوالہ، مولانا ابو بکر حمزہ نے چکوال، مولانا سعد اللہ لدھیانوی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، مولانا قاری وقاص سلیمی نے گوجرہ، مفتی محمد عمر فاروق نے خانیوال ، مولانا تنویر احمد نے بہاولپور ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ نے مظفر گڑھ،مولانا کلیم اللہ معاویہ نے ننکانہ ، مولانا عزیز الرحمن عثمانی نے تلہ گنگ، مولانا عزیز اکبر قاسمی نے راجن پورمیں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں استعمال ہونے والی پولیو سے بچائو کی ویکسین محفوظ اور موثر ہے۔