لاہور (نامہ نگار) مصری شاہ کے علاقہ میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 23سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری اور پولیس پتنگ بازی پر قابو پانے میں ناکام نظر آتی ہے۔ گزشتہ روز مصری شاہ کے علاقے چوک ناخدا میں فتح گڑھ کا رہائشی 23 سالہ وقار موٹر سائیکل پر جارہا تھا کی اس کے گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر گئی۔ جس سے وہ زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔