آلو‘ ٹماٹر نہیں صرف پیاز برآمد کرنے پر پابندی لگائی: وزارت فوڈ سکیورٹی

اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کابینہ نے پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ای سی سی کے حالیہ اجلاس کے دوران صرف پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں جو کہ گزشتہ روز منعقد ہوا۔ کابینہ نے صرف پیاز کی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا جبکہ آلو اور ٹماٹر کی برآمد پر پابندی کے لئے کابینہ کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گندم کی درآمد پرعائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عارضی طور پر ختم کردی جس کے تحت 31 مارچ 2020ء تک بغیر ریگولیٹری ڈیوٹی کے گندم درآمد کی جاسکے گی۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کا اطلاق 31 مارچ 2020ء تک ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...