لاہور( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعید اوران کے چارساتھیوں پردہشت گردی کے درج دومقدمات ساہیوال سے لاہور منتقل کر دئیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔ وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ حافظ سعید اورانکے چار ساتھیوں کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں،حافظ سعید او ان کے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے دومقدمات ساہیوال عدالت میں زیرسماعت ہیں اسی نوعیت کے مقدمات لاہور کی عدالت میں بھی زیر التواء ہیں، استدعا ہے کہ مقدمات کو لاہور ٹرانسفر کر کے سماعت کا حکم دیا جائے ۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت سے کہا کہ مقدمات لاہور منتقل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔