جسٹس فائز کیس‘ سماعت 3 ہفتے ملتوی کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں حکومتی درخواست دائر

Feb 22, 2020

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی حکومت نے صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر کی آئینی درخواستوں کی سماعت ملتوی کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل چوہدری عامر رحمن کے ذریعے دائر متفرق درخواست کی سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل مستعفی ہوچکے ہیں جبکہ نئے اٹارنی جنرل کی تقرری اور کیس کی تیاری کے لئے نئے اٹارنی جنرل کو مہلت دینے کے لئے درخواستوں پر مزید سماعت ملتوی کر دی جائے۔

مزیدخبریں